29

سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی معاملے پربروقت فیصلہ کیا

فیصل آباد(پ ر)مسلم لیگ ن کے سابق اراکین اسمبلی اوررہنمائوں نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے تاحیات نااہلی فیصلے سے نظام عدل پرلگا ایک دھبا صاف ہوا ہے سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف سمیت دیگرارکان کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ آئین کی نفی کرنے والوں کے منہ پرطمانچہ ہے۔میاں نواشریف ملک کے سب سے بڑے اورباوقارلیڈرہیں اُن کے خلاف تمام ساشیں ناکام ہوگئی ہیں ۔اب وہ پارٹی اورانتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ سپریم کورٹ نے ایک نااہل فردکواقتدارمیں لانے کے لئے اہل لیڈرکوتاحیات نااہل کئے گئے فیصلے کو 1-6سے مسترداور5 سا لہ مدت کاتعین کرکے پارلیمان کے وقارکوبھی بلندکیاہے ۔تاحیات نااہلی غیر منصفانہ فیصلہ تھا سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی معاملے میں بروقت فیصلہ کیا ہے۔میاں عبدالمنان،چوہدری شفیق احمدگجر،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدرمیاں قاسم فاروق،راناعلی عباس خاں،سردارخلیل طاہرسندھو۔چوہدری فقیرحسین ڈوگرحاجی اکرم انصاری،حاجی شیخ ذوالفقاراحمداوردیگرنے کہاکہ آئین کی کسی شق میں تاحیات نااہلی کا ذکر نہیں۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ صحیح وقت پر آیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئین میں نہیں لکھا کہ کتنی سزا ہوگی۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے، وقت کے لحاظ سے بہت اہم تھا۔ تاحیات نا اہلی آئینی طور پر درست نہیں تھی۔ سپریم کورٹ نے برسوں بعد اس نقصان کی تلافی کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں