فیصل آباد (پ ر) سپریم کورٹ نے تاحیات نا اہلی ختم کرتے ہوئے موجودہ حالات میں چیف جسٹس سمیت دیگر جوں کا فیصلہ ہمیشہ تاریخی الفاظ میں لکھا جائے گا پاکستان کی اعلی عدلیہ نے سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی ختم کرنے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے لیے چوتھی بار وزیر اعظم پاکستان بننے کی راہ ہموار کر دی ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن علما مشائخ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ حافظ محمد امجد نے سپریم کورٹکے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ بڑا خوش آئند فیصلہ ہوا ہے جو میاں محمد نواز شریف سمیت دیگر سیاستدانوں کے ساتھ کیا گیا یکطرفہ فیصلہ کی نفی کر دی گئی سپریم کورٹ نے ابہام ختم کر دی گئی۔
