فیصل آباد (پ ر) جیل بھروتحر یک کے حوالے سے ڈیرہ چوہدری عمردراز سے ضلع کونسل چوک تک ا مید و ا ربرائے ایم پی اے PP-111 چو ہدری اسدمحمودخاں کی قیادت میں ا یک عظیم الشان ریلی نکالی گئی ۔جس میں ہزاروں کی تعدا د میں کارکنان نے شرکت کی ۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چو ہد ری اسدمحمودنے کہاکہ سپریم کورٹ کافیصلہ آچکاہے اب پی ڈی ایم ٹولے اورالیکشن کمیشن کوبھاگنے نہیں دیں گے ،تحریک انصاف الیکشن میں ڈٹ کرمقابلہ کرئے گی اورآئین شکن بتوں کونشان عبرت بنادے گی سپریم کورٹ آف پاکستان نے صوبائی اسمبلیوںکے انتخابات کے حوالے سے تاریخی فیصلہ دیکرپی ڈی ایم اورمفادپرست ٹولے کی سیاست کو”تاریک ”کرکے آئین وقانون کاپرچم سربلندکردیاہے جس پرپوری قوم مسرورہے ۔
62