69

سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت اورانصاف کی جیت ہوئی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آج 46 سال بعد انصاف کے ماتھے پر لگے دھبہ کو دھو ڈالا ہے ۔ اس فیصلے سے آج حق سچ، جمہوریت اور انصاف کی جیت ہوئی ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل نا صرف ریاست پاکستان، عوام اور انکی خوشحالی بلکہ عالم اسلام کے اتحاد و یگانگت کیخلاف بھی استعماری طاقتوں کی ایک گھناونی سازش تھی ۔ ذوالفقار علی بھٹو ایک مقبول ترین سیاسی رہنما ہی نہیں تھے بلکہ وہ ایٹمی پروگرام ، آئین کے خالق اور جمہوریت کے بھی محافظ تھے، ان کے قتل سے پاکستان کی ترقی کا پہیہ جام ہوا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سٹی فیصل آباد کے صدر رانا نعیم دستگیر خاں نے صدر آصف علی زرداری کی جانب سے عدالت عظمی کو بھیجے گئے ریفرنس پر سپریم کورٹ کے نو رکنی لارجر بینچ کے تاریخی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں