فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی سردار ندیم صادق ڈوگر کی اسمبلی میں بجٹ کے حوالے سے دھواں دار تقریر نے ایوان کو ہلا کر رکھ دیا ۔پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے نے بجٹ کو الفاظ کا گورکھ دھندہ قرار دیتے ہوئے حکومتی بنچوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔بجٹ میں ٹیکسٹائل’تعلیم،کسان دوست پیکج،صحت،کے حوالے سے جو جو پیش کیا گیا سب کاپی پیسٹ ہے وزیر مشیر بس کتابی باتیں کرتے ہیں ۔فیصل آباد میں پی ٹی آئی نے کلین سویپ کیا ہے اس وجہ سے فیصل آباد میں واسا ودیگر مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں سردار ندیم صادق ڈوگر نے پنجاب حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ بجٹ میں کسانوں کے لئے 75 ارب کا جو کسان دوست پیکج رکھا گیا ہے ان کے منہ پر اچھا نہیں لگتا کسانوں سے گندم نہ خرید کر حکومت نے کسانوں کو خوار کیا ہے ۔کسان رک رہے ہیں ۔ یہ ٹیکسٹائل کی بات کرتے ہیں فیصل آباد صنعتی شہر ہے وہاں ساری صنعتیں بند پڑی ہیں لاکھوں مزدوروں بے روزگار ہو گئے ہیں ۔بجٹ میں ایک بھی بات کا حقیقیت سے تعلق نہیں ہے ۔پنجاب میں 9 ایجوکیشن بورڈ ہیں جن میں سے 8 ایجوکیشن بورڈ بغیر چئیرمن تعلیمی بورڈ کے چل رہے ہیں اسی طرح ہائر ایجوکیشن میں 70 فیصد یونیورسٹیوں میں کنٹرولر کے پاس ایکٹینگ چارج دیا ہوا ہے لوگوں کو نوازا گیا ہے وہ لوگ کرپشن کر رہے ہیں جس کے میں مکمل ثبوت فراہم کر سکتا ہوں ۔اسی طرح سرگودھا میں نواز شریف کارڈیالوجی ہسپتال بنانے کی باتیں کر ریے ہیں لیکن فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آء سی یو میں صرف 6 بیڈ ہیں،بائء پاس کے لیے مریضوں کو ایک ایک سال کا انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ایف آء سی کا سنٹرل ائیر کنڈیشنڈ خراب پڑا ہے ۔یہ لوگ ائیر ایمبولینس کی باتیں کرتے ہیں ۔187 ارب پولیس کے لیے رکھا گیا ہے یہاں گزشتہ کئی مہینوں سے پولیس کو پٹرول کے پیسے نہیں ملے ہیں۔تھانوں کی تیز آئین وآرائش کے لیے پانچ پانچ لاکھ ہر تھانے کو دیئے گئے لیکن خرچ پندرہ سے بیس لاکھ ہوا وہ پیسہ کہاں سے ایا،ان باتوں کی وجہ سے جوئے ،منشات،جسم فروشی ودیگر جرائم کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے ،پولیس نے ہر ممبر اسمبلی کے گھر کے باہر ناکے لگائے شہر کو چوروں ڈاکوئوں کے حوالے کردیا ہمارے ممبران پر جھوٹے مقدمات درج کر دئیے احتجاج ہمارا حق ہے ۔لوگ قیدی نمبر 804 سے پیار کرتے ہیں فیصل آباد میں واسا کی نااہلی کی وجہ سے سیوریج کا بہت مسئلہ ہے لیکن فیصل آباد کی عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا ہے اس وجہ سے ان کے مسائل حل نہیں ہورہے ہیں
