25

سپیشل بچوں کے سکول میں شجرکاری مہم کا آغاز

ساہیوال (بیوروچیف)گورنمنٹ سیکنڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن (متاثرہ سماعت) گرلز سکول ساہیوال میں شجرکاری مہم کا آغاز۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر عبدالکریم اور صدر سکول مینجمنٹ کونسل چوہدری صغیر انجم نے سکول کے بچوں کے ہمراہ پودے لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری صغیر انجم نے ہدایت کی کہ پودے لگانے کے بعد ان کی دیکھ بھال کا بھی مناسب بندوبست کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سایہ دار درختوں کے ساتھ ساتھ پھل دار پودے بھی لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ہی ماحول کو آلودگی سے بچایا جا سکتا ہے اس لئے تمام تعلیمی ادارے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں