17

سکولز و کالجز کے طلبہ کو منشیات سپلائی کرنیوالا گروہ گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار)سکولز کالجز کے طلبا کو منشیات سپلائی کرنیوالے بین الاضلاعی نیٹ ورک کا سرغنہ ساتھیوں سمیت قانون کے شکنجے میں گیا،پولیس نے بھاری مقدار میں چرس و افیون برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے،سی پی او فیصل آباد کی شاباش،تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب،آر پی او،سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر ایس پی ٹائون جڑانوالہ بلال سلہری کی قیادت میں منشیات فروشوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈان جاری ہے ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ یوسف سپرا نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بین الاضلاعی گروہ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے 32 کلو سے زائد چرس اور افیون برآمد کر لی ہے ایس پی ٹائون بلال سلہری نے ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ یوسف سپرا کے ہمراہ اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پکڑے جانیوالے منشیات فروش سکولز کالجز کے طلبا کو منشیات کی سپلائی کرتے تھے بین الاضلاع گروہ کا سرغنہ اعظم ساکن لاہور بھگوان پورہ کا رہائشی ہے جو مختلف اضلاع میں چرس کی سپلائی کرتا تھا پولیس نے اعظم کے قبضہ سے 23 کلو گرام چرس،اسکے ساتھیوں ناصر ساکن ڈگلس پورہ فیصل آباد سے 1520 گرام چرس،ندیم ساکن 225ر-ب سے 1460 گرام چرس،فہیم ساکن گوبند پورہ فیصل آباد سے 1045 گرام چرس،فواد یعقوب ساکن ریلوے کالونی فیصل آباد سے 1180 گرام چرس،اصغر ساکن 214ر-ب سے 1880 گرام چرس،رفیق ساکن 188 ر-ب سے 2200 گرام افیون برآمد کرکے الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا ہے پولیس کا دعوی ہے کہ پکڑا جانیوالے منشیات فروش اعظم بین الاضلاعی گروہ کا سرغنہ تھا اور نیٹ ورک میں شامل منشیات فروش سکولز کالجز کے طلبا کو چرس و افیون کی سپلائی کرتے تھے نیت ورک کی گرفتاری سے منشیات کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے ایس پی ٹائون بلال سلہری کا مزید کہنا تھا کہ علاقہ کو منشیات فروش سے پاک کیا جائے گا منشیات فروش کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں سی پی او فیصل آباد نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں