سرگودھا (بیورو چیف) شدید سردی’ دھند’ سموگ کے باعث موسم سرما کی تعطیلات کو بڑھانے کیلئے حکومت پر دبائو بڑھتا جارہا ہے جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے مزید چھٹیوں کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے سکولز 10جنوری کو کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے 22روز مسلسل چھٹیوں کے بعد سکول صبح 8بجے کھلیں گے اور دن ایک بجے چھٹی ہوگی تمام طلباء و طالبات کو ماسک پہن کر آنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
