59

سکولوں کو تین ارب روپے کے فنڈز جاری

لاہور(بیوروچیف) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے لیے فنڈز جاری کردیے ۔ نان سیلری بجٹ کی مد میں لاہور سمیت دیگر اضلاع کے لیے 3 ارب سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے ۔سکول ایجوکیشن کا صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے سی ای او ایجوکیشن کو فنڈز ملنے کے حوالے سے فوری سرٹیفکیٹ جمع کروانے اورفنڈز تین روز میں سکولوں کے سربراہان کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے ، فنڈز سکولوں کو منتقل کرنے کے بعد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو فوری آگاہ کرنے اورفنڈز کی منتقلی کے بعد تمام سکول سربراہان کو لازمی سرٹیفیکیٹ جمع کروانے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔سکول ایجوکیشن کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے اور سرٹیفیکیٹ جمع نہ کروانے کی صورت میں متعلقہ سکول کے سربراہان کیخلاف کاروائی کیجائے گی۔نان سیلری بجٹ کے لیے لاہور کے سکولوں کو 16 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے اورفنڈزموصول ہوتے ہی فوری سرٹیفیکیٹ جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ باقی تمام فنڈز سکولوں کی ویلفیئر پر خرچ ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں