46

سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپر وائزر ز کو ریگولر کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت کی طرف سے سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر کو ریگولر کرنے کا فیصلہ، فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے گریڈ17 کے سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کی تفصیلات طلب کر لیں۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو کہا گیا ہے کہ پبلک سروس کمشن کا امتحان پاس کرنے والے سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر کو ریگولر کیا جا رہا ہے اور مذکورہ ہیلتھ نیوٹریشن کے مکمل کوائف’ بھرتی کی تاریخ’ جوائننگ رپورٹ’ کنٹریکٹ کا دورانیہ اور دوران ملازمت ان کے خلاف اگر کوئی انکوائری ہو تو اسکی رپورٹ اور دیگر معلومات اپنے اپنے اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کو جمع کروائیں اور اس کے بعد مذکورہ سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر کو گریڈ11 میں ریگولر کرنے کے بارے میں اقدامات کئے جائیں گے۔ اگر کسی کے کوائف غلط پائے گئے تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں