44

سکیورٹی فورسز امن یقینی بنانے کیلئے پُرعزم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز پر امن یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں ملک داخلی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا سکیورٹی’ پولیس اور سی ٹی ڈی کے تمام منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے نیشنل اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انا چھوڑ کر معاشی چیلنجز کیلئے ملکر کام کرنا ہو گا، دہشت گردی کے خلاف بھرپور ریاستی قوت استعمال’ مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی آپریشنل تیاری’ پولیس کی استعداد میں اضافے پر فوری توجہ دینا ناگزیر ہے جوانوں نے کراچی میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا،، یہ بات کسی شک وشبہ سے بالاتر ہے کہ ہماری سکیورٹی فورسز پولیس اور انٹیلی جنس ادارے ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے میں سنجیدہ اور اپنی جانوں کی پرواہ کرتے ہوئے ملک وقوم کی حفاظت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں افواج پاکستان نے دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے مختلف آپریشنز کر کے جو کردار ادا کیا اس پر ہر پاکستانی کو فخر ہے افواج پاکستان ملکی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں دیتی چلی آ رہی ہے دہشت گردوں نے ایک بار ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے اپنی موت کو ایک بار پھر آواز دی ہے اور ہماری فورسز ودیگر سکیورٹی ادارے ملک میں مٹھی بھر دہشتگردوں کا قلع قمع کر کے رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں