22

سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خاتمہ کیلئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) پاک فوج کی جانب سے سانحہ پولیس لائنز پشاور کے ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار زخمیوں کی عیادت ۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے سانحہ پولیس لائنز پشاور کے ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے زخمیوں کی عیادت کیلئے کرنل محمد شعیب اور میجر محمد اسعد کی قیادت میں ان کی رہائش گاہوں پر حاضری کی گئی ‘کرنل محمد شعیب نے زخمی محمد شکیل ولد غلام شبیر سکنہ بستی استرانہ کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کے رشتہ داروں سے ملاقات کی اور پاک فوج کی جانب سے ان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ‘ جبکہ زخمی پولیس اہلکار کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی ‘اسی طرح میجر محمد اسعد نے زخمی محمد عرفان ولد سلطان احمد سکنہ ببرپکہ تحصیل پروآ کے رشتہ داروں سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور زخمی اہلکار کی صحت یابی کیلئے دعا کی’ اس موقع پر زخمی پولیس اہلکاروںکے رشتہ داروں میں پھلوں کی ٹوکریاں بھی تقسیم کی گئیں اور زخمی اہلکاروں کی بہادری کو بھی سراہا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں