اسلام آباد(بیوروچیف)سکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک بھر میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ملک میں حالیہ بڑھتی دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں بے شمارآپریشنز کیے اور 3 ماہ میں دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری اور متعدد حملے بھی ناکام بنائے گئے ۔فورسز نے ملک بھر میں6921آپریشنز میں 142 دہشتگردوں کو ہلاک اور 1007کو گرفتار کیا۔ خیبر پختونخوا میں 1960 آپریشنز میں سے 1516ایریا ڈومینیشن آپریشنز کیے گئے ، صوبے میں 301 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور 143 ایریا سینیٹائزیشن آپریشنز کیے گئے جب کہ صوبے میں 98 دہشتگردوں کو ہلاک اور 540 کو گرفتار کیا گیا۔بلوچستان میں 3414 آپریشنز میں سے 2980 ایریا ڈومینیشن آپریشنز، 67 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور 367ایریا سینیٹایزیشن آپریشنز کیے گئے جن میں 40 دہشتگردوں کو ہلاک اور 112کو گرفتار کیا گیا۔سندھ میں 752 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک اور344کو گرفتار کیا گیا جب کہ پنجاب میں 165انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں سے ایک دہشتگرد کو ہلاک اور 11 کو گرفتار کیا گیا۔
24