34

سکیورٹی کانسٹیبل کی بہادری بنک کے باہر سے دو مسلح ڈاکو پکڑ لئے

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)تھانہ بٹالہ کالونی میں تعینات سکیورٹی کانسٹیبل رانا محمد رمضان نے بہادری ‘ دلیری ‘ جرات مندی کی مثال قائم کرتے ہوئے نہتا ہونے کے باوجود بینک کے باہر سے دو مسلح ڈاکوئوں کو قابو کر لیا۔دوران تفتیش ملزمان کے سنسنی خیز انکشافات’ بتایا گیا ہے کہ تھانہ بٹالہ کالونی میں تعینات سکیورٹی کانسٹیبل رانا محمد رمضان ستیانہ روڈ پر واقع ایچ بی ایل اسلامک بینک کی ڈیوٹی چیک کرنے گیا تو وہاں اس نے دو مشکوک لڑکوں کو دیکھا جنہوں نے ہنڈا 125موٹر سائیکل نمبری FDW-7618پر پولیس کی نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی سکیورٹی کانسٹیبل نے ان کی تلاشی لینے کی کوشش کی تو دونوں مشکوک لڑکوں نے مزاحمت شروع کر دی۔ تاہم سکیورٹی کانسٹیبل نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں قابو کر لیا اس دوران کانسٹیبل علی رضا گجر بھی وہاں پر پہنچ گیا ان دونوں نے بینک کے سکیورٹی گارڈ کی مدد سے دونوں مشکوک لڑکوں کو پکڑ لیا اور ان کے قبضہ سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا۔تھانہ میں جا کر ان کی شناخت عامر ولد اسلم قوم راجپوت سکنہ برکت پورہ گلی نمبر2فیصل آباد اور وقاص ولد محمد حسین ساکن 77گ ب ستیانہ ہوئی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دونوں ملزمان بینک کے باہر واردات کرنے کی نیت سے کھڑے تھے کہ سکیورٹی کانسٹیبل نے جرات کامظاہرہ کر کے انہیں قابو کر لیا۔ ملزمان سے تفتیش جاری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں