سرگودھا (بیوروچیف) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث ملک بھر میں تعمیراتی کاموں کو بھی بریک لگ گئی سیمنٹ کی بوری 50 سے 60روپے’ سریا 35 سے 45روپے کلو تک مہنگا ہوگیا جبکہ ریت بجری اور اینٹوں کی قیمتوں کو بھی پَر لگ گئے درجہ اول کی اینٹ کی قیمت میں فی ہزار 1500 روپے جبکہ دوئم درجہ کی اینٹ میں 1000 سے 1200روپے اضافہ کی وجہ سے کنسٹرکشن کمپنیاں چکرا کر رہ گئی ہیں اور ملک بھر میں بننے والے ٹائونز اور سوسائٹیز کے مالکان بھی پریشان ہیں جنہوں نے کم نرخوں پر گھر’ مارکیٹس’ پلازے بنانے کے معاہدے کررکھے ہیں اب قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مالکان اور کنسٹرکشن کے درمیان طوالت اختیار کررہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عوام کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ وہ باہر جاسکیں اور نہ ہی اتنے پیسے ہیں کہ وہ ملک میں رہ کر گزارہ کرسکیں۔
38