18

سیاستدانوں کی لڑائی کی وجہ سے قوم پریشانیوں کا شکار ہے

فیصل آباد(پ ر)توشہ خانہ سے تحائف لینے والوں سے عدلیہ رقم واپس لیکر بیت المال میں جمع کر وائے۔دشمن ملک میں انتشار چا ہتے ہیں ہم سب کو ملکر عزائم ناکام بنانا ہونگے۔سیاسی نفرتوں کو ختم کر کے قوم و ملک کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔یہ بات علامہ طاہر الحسن مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پا کستا ن علما کونسل و ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی حکومت پنجاب نے اپنے خصوصی بیان میں کہی مزید کہا کہ توشہ خانہ کو جس طرح سیاستدانوں نے بند بانٹ سے تقسیم کر کے قومی خزانے کو بہت بڑا نقصان پہنچایا ہے سپریم کورٹ ان تمام سیاستدانوں سے تحائف کی رقم کی وصولی کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے یہ تحائف انکو پاکستان کی پہچان کی وجہ سے ملے ہیں یہ انکی ذاتی ملکیت نہیں ہے یہ غریب قوم کا پیسہ ہے غریبوں پر خرچ کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں