14

سیاستدانوں کی کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردیں

فیصل آباد(پ ر) پاکستان یارن مرچنٹ ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین شیخ اکرم پاشا نے کہا کہ ملک کی اشرافیہ اور مافیا سمیت سیاست دانوں کی کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر کے رکھ دیں ہیں ۔سرمایہ دارانہ نظام غریبوں کا استحصال کر رہا ہے اور اس نظام نے بھوک غربت افلاس کے سوا کچھ نہیں دیا ملک میں معاشی بدحالی دور کرنے کے لیے بیرون ملک تارکین وطن کو عزت و توقیر اور بنیادی حقوق دیے جائیں تو ملک کا قرضہ ڈالروں کی صورت میں نا صرف اتر سکتا ہے بلکہ عوامی خوشحالی لائی جاسکتی ہے اور غربت کا خاتمہ ہو سکتا ہے حکمرانو ںنے تنگ دست غریب عوام کو دیوار سے لگا دیا ہے۔آئی ایم ایف کی پالیسوں نے پاکستان کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں