19

سیاست کو وراثت سمجھنے والوں کوہوش کے ناخن لینے چاہیں

کمالیہ(نامہ نگار) امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 122 ڈاکٹر طارق سلیمان نے کہا ہے کہ سیاست کو وراثت سمجھنے والوں کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، برادریاں قبیلے پہچان کے لیے ہیں. انتخابات کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو بے نقاب کرنا عوام کی ذمہ داری ہے۔ میری برادری میری سیاست کو پروان چڑھانے والے ہیں۔غریبوں کی خدمت اور علاقے کی تعمیر و ترقی دیرینہ مسائل کا خاتمہ میرا منشور ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے مزید کہا کہ سیاست عبادت کا دوسرا نام ہے۔ میں اللہ کے بعد اپنے بزرگوں عزیز و اقارب اور یوتھ کا شکر گزار ہوں جنھوں نے مجھے اس کار خیر کے لیے منتخب کیا۔ علاقہ سے تعلق رکھنے والا ہر ووٹر مرد و زن میرا حقیقی سرمایہ ہے۔اپنے ووٹرز کی عزت اور علاقہ کی تعمیر و ترقی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرونگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں