52

سیاست کی آڑ میں عوام کیلئے مشکلات پیدا کیں تو سختی سے نمٹا جائے گا ، مریم نواز

لاہور(بیوروچیف)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاست کی آڑ میں عوام کے لیے مشکلات پیدا کیں تو سختی سے نمٹوں گی۔لاہور میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہارے ہوئے مائنڈ سیٹ کا کام لڑائی جھگڑا، جلاؤ گھیراؤ ہے ۔رمضان میں منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے والوں سے سختی سے پیش آؤں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ غریب عوام کے حق کے لیے کچھ کرنا چاہتی تھی، خواہش تھی غریب عوام کا حق ان کی دہلیز تک پہنچایاجائے ۔ اپنی پہلی تقریر میں قوم کے ساتھ کچھ وعدے کیے تھے ، کیے گئے وعدوں کی تکمیل شروع ہوگئی۔کوئی روزے میں قطاروں میں لگتا ہے تو بری بات ہے ، رمضان میں اچھا رمضان پیکج تیار کیا ہے ۔ فکر تھی رمضان کچھ دنوں کی دوری پر ہے ، پنجاب حکومت نے مہینوں کا کام دنوں میں کیا ہے ،3سے4ماہ میں ساڑھے12کروڑ عوام کا سروے کریں گے ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈیٹا میں دیکھا جائیگا کون افراد ریلیف پیکج کے حق دار ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم مستحقین کورمضان پیکیج دینے جارہے ہیں ، اس پیکج کا نام ہم نے رمضان نگہبان رکھا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں