49

سیاسی استحکام کے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوگی

فیصل آباد(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما این اے 104سے امیدوار چوہدر ی اسد محمو د خاں نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ان حالات سے نکلنا کیسے ہے اس کیلئے آغاز صاف اور شفاف انتخابات ہیں ملک کی خوشحالی قانو ن کی حکمرانی سے جڑی ہوئی ہے اب ملک کو ایسے چلانا پڑے گا جو آج تک نہیں چلایا گیا انہوں نے مزید کہا کہ بڑے اقدام اٹھانا پڑینگے گورننس سسٹم میں تبدیلی لانا پڑیگی بھاری مینڈیٹ سے حکومت آئے گی تو مشکل فیصلے کر سکے گی دنیا کاکوئی بھی سرمایہ کار ایسے حالات میں سرمایہ کاری نہیں کرتا جب اسے خوف ہو انہوں نے کہا کہ بلوں کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھا دیا گیا ہے گزشتہ سات ماہ میں ساڑھے سات لاکھ ٹاپ پروفیشنل ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں ہمارے لوگ بیرون ممالک سرمایہ کاری کر رہے ہیں ملک میں سات آٹھ ماہ میں جو کچھ ہوا اس کی مثال نہیں ملتی 30سال سے ملک پر دو خاندانوں کاقبضہ تھا اور انہوں نے خو دکو مقامی اور عالمی طور پر ثابت کیا ہے کہ وہگ کتنے کرپٹ ہیں انہوں نے ایک دوسرے کیخلاف کیسز بنائے اوریہ ایک دوسرے کو چور کہہ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ تو دونوں کی مخالت میں پڑا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اب فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو دلدل سے کیسے نکلنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں