25

سیاسی افراتفری سے ملک وقوم کو نقصان پہنچ رہا ہے

فیصل آباد(بیوروچیف) انجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری حاجی خالد محمود نے کہا ہے کہ سیاسی افراتفردی سے ملک وقوم کو نقصان پہنچ رہاہے، موجودہ صورت حال کسی کے مفادمیں نہیں حکومت اوراپوزیشن کی اولین ترجیح ملک وقوم ہوناچاہیے ،سیاستدان اپنے اپنے دلوں میں گنجائش پیداکریں مل بیٹھ کر سیاسی لائحہ عمل اورضابطہ اخلاق طے کریں۔ انہوں نے کہاکہ سیاست دانوں کو یہ سوچنا چاہیے اگر وہ ملک میں ایم پی اے ،ایم این اے ،سینیٹرزیاکسی بھی عہدے پرہیں توصرف پاکستان کا فیضان ہے اگر پاکستان نہ بنتا تو شاید متحدہ ہندوستان میں کونسلربھی منتخب نہ ہوتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں