اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان نے مالی سال 24-25 کیلیے اپنے جی ڈی پی کا تخمینہ 1.7 سے 2.4فیصد پر برقرار رکھا ہے۔ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ2024ء کے پارلیمانی انتخابات اورانتخابات کے حوالے سے پائی جانے والی بے یقینی سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو متاثرکرسکتی ہے، اگر سیاسی و سماجی بے چینی کے ساتھ تشدد بھی بڑ ھ گیا تو اس سے کمزور معیشت اور معاشی ترقی کی شرح مزید خراب ہوگی، جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک(جیسے کہ بنگلہ دیش، بھارت ، مالدیپ اور پاکستان) میں 2024 کے دوران انتخابات شیڈول ہیں(بنگلہ دیش میں تو ہوبھی چکے ہیں)۔ ان انتخابات کیحوالے سے پائی جانے والی بے یقینی سے نجی شعبے بشمول غیرملکی سرمایہ کاری پرزک پڑسکتی ہے۔
