فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پچھلے ایک سال سال سے جاری سیاسی تماشے نے پاکستان کی چولیں ہلاکر رکھ دی ہیں۔سابق ٹکٹ ہولڈر و سیکرٹری جنرل انصاف ٹریڈرز ونگ سلمان عارف نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کی بجائے،سیاسی جماعتیں اپنے مخالفین کو ملیامیٹ کرنے کی روش پر چل رہی ہیں۔سیاسی اختلاف ،قبائلی دشمنی میں تبدیل ہو تا نظر آرہا ہے ۔ پی ڈی ایم کی تجربہ کار حکومت، انتخابات سے ایسے بھاگ رہی ہے ، جیسے چوہا بلی کو دیکھ کر بھاگتا ہے۔رجیم چینج کے بعد 9ماہ میں مسلم لیگ کا شیر چوہا میں تبدیل ہو گیا ہے۔
39