سمندری (بیورو چیف )ملک میں بے یقینی کی صورتحال پر قا بو پا نے کیلئے تمام مکاتب فکر اور سیاسی جماعتوں کومتحدہو کر کام کر نا ہو گا ان خیالات کا اظہار چو ہدری حماد گجر سیاسی و سما جی شخصیت نے کیا انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت بے یقینی صورتحال سے دو چار ہے جس سے عوام کے مسائل آئے روز بڑھ رہے ہیں اور ملک کی معاشی صورتحال نے بے یقینی کی فضا قائم کر رکھی ہے اس لیے تمام مکاتب فکر اور ملکی سیاسی جماعتوں کو چا ہیے کہ وہ ملک کو اس شدید اضطرابی صورتحال سے نکا لنے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو اور ملک کی ترقی و عوام کی فلاح کے لیے مثبت اقدام کئے جا ئیں ۔
44