29

سیاسی جماعتیں کشیدگی میں کمی کیلئے سیز فائر کریں

فیصل آباد (پ ر) صدر فوڈ بورڈ، چیئر مین کنفیکشنری ایسوسی ایشن حاجی شیخ نعیم احمدنے کہا ہے کہ ملک میں ہیجان کی کیفیت سے کاروبار اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ،سیاسی عدم استحکام کے بعد بد امنی کی صورتحال جلتی پر تیل کا کام کر رہی ہے ،اگر حالات میں سدھار نہ آیا تو رہی سہی کسر بھی پوری ہو جائے گی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے کہ سیاسی جماعتیں کشیدگی میں کمی کے لئے سیز فائر کریں لیکن سیاست کو بند گلی میں دھکیلا جارہا ہے جس کے انتہائی منفی اثرات برآمد ہو رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ملکی ترقی کی ضامن پالیسیوںاور منصوبوں پر متفقہ لائحہ عمل کیلئے سیاستدانوں اورتمام اداروں کو مل بیٹھنا چاہیے ،مضبوط معیشت کسی بھی ملک کی بقا کی ضامن ہوتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں