35

سیاسی رہنمائوں ‘ کارکنوں کی سوشل میڈیا پر مخالفین کو گالم گلوچ

ڈجکوٹ (نامہ نگار)پی پی106، امیدواروں کی سوشل میڈیا پر کردارکشی مہم اور گالم گلوچ عروج پر پہنچ گیا ، ووٹرز پریشان ، تفصیل کے مطابق صوبائی حلقہ پی پی 106 میں امیدواروں کے مابین سوشل میڈیا پر نئی جنگ کا آغاز ہو چکا ہے اور بات گالم گلوج تک آ پہنچی ہے بازاری زبان سے مذہبی و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے خاص کر ڈجکوٹ سٹی کے دو مقامی امیدواروں کے درمیان محاز خطرناک صورتحال اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے حالات خرابی سے دو چار ہو سکتے ہیں انتظامیہ کو فوری طور پر متحرک کردار ادا کرنا ہو گا کل کے دوست سابق چیئرمین سید بلال حسین شاہ اور سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق نے ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی شروع کر دی ہے اور اج کے سیاسی دشمن بن چکے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے حالیہ کشیدگی اور بازاری زبان کے استعمال پر خفگی اور انتظامیہ سے موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں