سرگودھا (بیوروچیف) پاکستانی معیشت کو جو ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے اس سے تمام صنعتکار’ تاجر’ شہری پریشان ہیں حکومت کو چاہیئے کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ایسے اقدامات اٹھائے جس سے حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کا عکس دنیا میں واضح ہو ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے مختلف لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے تمام سیاستدان ملک و قوم کا سوچنے کی بجائے اقتدار کی جنگ میں مصروف ہیں اس جنگ میں سب سے زیادہ نقصان ملک و قوم کا ہورہا ہے اب وقت آگیا ہے کہ تمام سیاستدان اپنے اختلافات بھلا کر معیشت کی بحالی’ ملکی تعمیر و ترقی اور عوام کیلئے سوچیں چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا جس کی تلافی بھی مشکل ہوگی۔
