فیصل آباد (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ مہنگائی اور ملک میں سیاسی عدم استحکام کا حقیقی ذمہ دار صرف عمران خان نیازی ہے ۔ موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے سخت فیصلے کئے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جمہوریت کے قیام اور استحکام کے لئے ہمیشہ ملکی مفاد میں فیصلے کئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے مشکل حالات میں اقتدار سنبھالا ہے ۔ عمران خان کی نااہلی کے باعث آئی ایم ایف قرض حاصل کرنے کیلئے انتہائی مشکل شرائط طے کرلیں جس کے باعث آج ملک معاشی مشکلات کا شکارہے ۔ موجودہ حالات کو حکو مت کی ذمہ دار ٹھہرانے والے اپوزیشن رہنما اپنی حکومت کے آخری دنوںکے بیانات دیکھ لیں ۔
69