فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تاجرلیڈر وپیپلزٹریڈر سیل سٹی فیصل آبادکے صدر آفتاب احمد بٹ نے کہا کہ پاکستان اور اسلام مخالف قوتیں ہر محاذ ہر سازشیں کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔ اگر ملک میں سیاسی استحکام اجائے تو معیشت کے استحکام سے قومی سلامتی خود بخود بہتر ہو جائے گی قومی معیشت اور اقتصادی سلامتی میں براہ راست تعلق ہے۔ عوام اور کاروباری برادری قومی معیشت کی بحالی کے بارے میں پر امید ہیں کیونکہ ملک کی مجموعی اقتصادی سمت امید افزا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کی قیادت پاکستان کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔ان کوششوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت بتدریج درست سمت کی جانب گامزن ہے۔
11