19

سیاسی معاملات مذاکرات سے حل کیے جائیں

فیصل آباد (پ ر) وطن عزیز پا کستان کے موجودہ حالات کے تنا ظر میں وزیر اعظم اور صدر پاکستان ملکر ٹھوس اقدامات کریں۔پاکستان میں آئین اور قانون کی بالا دستی اور سیاسی معاملات مفاہمت و مز ا کر ا ت سے حل کیئے جائیں۔عدلیہ کا کردار ملک و قوم کیلئے انصاف کا ا علی ترین آخری مرکز ہوتا ہے انتہا پسندی دہشت گردی کے خا تمے ،مزہبی رواداری کیلئے علما و مشائخ نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔یہ بات علامہ طاہر الحسن مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان علما کونسل و ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی حکومت پنجاب نے کہی اور مزید کہا کہ اسرا ئیل نئی آبادیاں بنا رہا ہے جسکی عالم اسلام مزمت کرتا ہے کشمیر و فلسطین سے مسلسل خون بہہ رہا ہے عالمی قوتیں خاموش ہیں اور موجودہ ملکی حالات میں تمام طبقات پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اصلاح احوال کیلئے ہر قسم کے تعصبات سے با لا تر ہو کر جدو جہد کریں اور وزیر اعظم اور صدر پاکستان ملکر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کوئی مضبوط لائحہ عمل بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں