27

سیاسی کشیدگی میں کمی کیلئے چیئر مین سینٹ متحرک ہو گئے

اسلام آباد(بیوروچیف)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سیاسی درجہ حرارت میں کمی لانے کے لیے لاہور میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صادق سنجرانی نے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی ،ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور جہانگیر ترین سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقاتوں کے دوران چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ سیاسی تنا میں کمی لانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا ہوگا، انہوں نے سیاسی رہنمائو ں سے سیاسی کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں