54

سیدنا ابوبکرصدیق کوحضور ۖنے متعدد بارجنت کی بشارت وخوشخبری دی

فیصل آباد(پ ر)سالانہ عرس مبارک حضرت عبدالرشیدجامی ومحمدضیاء النورجامی ویوم حضرت صدیق اکبرکے موقع پرمحفل پاک کاانعقادکیاگیا۔شرکاء نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ خلیفہ اول سیدنا ابو بکر صدیق کو حضور ۖ نے متعد بار جنت کی بشارت و خوشخبری دی اور عشرہ مبشرہ صحابہ کرام میں بھی آپ کا نام سر فہرست ہے اور قرآن مجید میں اللہ تعالی نے کئی آیات سیدنا ابو بکر صدیق کی شان میں نازل فرمائیں آپ کو یہ سعادت بھی حاصل ہے کہ آپ کے والد، والدہ ،اولاد، پوتے، نواسے بھی حضورکے دست مبارک پر اسلام قبول کرتے ہوئے صحابیت کے اعلی مقام پر فائز ہوئے اور آپ کی بیٹی سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو حضور ۖ کی زوجہ محترمہ اور ام المومینن ہونے کا شرف حاصل ہے انکی زندگی سب مسلمانوںکیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے اس موقع پرحضرت علامہ مولانا قاری فیصل ندیم کیلانی ‘شیخ الحدیث والتفسیر علامہ یوسف نقشبندی ‘قاری غلام مصطفی نعیمی ‘پروفیسر محمد خان چشتی ‘ مفتی عبدالشکور رضوی ‘ ڈاکٹر جاوید اختر’ علامہ صاحبزادہ محمد عطا النور جامی’ مفتی عبدالشکور رضوی ‘ علامہ منظور ساقی ‘اسد علی ناز’صابرعرفات ‘محمدعبدالجبارودیگربھی شریک تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں