62

سیدنا ابوبکر صدیق کی اسلام کیلئے بے پناہ قربانیاں ہیں

فیصل آباد(پ ر)چیئرمین مرکزی علماء کونسل و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں حضرت سیدنا ابوبکر صدیق کے موضوع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا صدیق اکبر اسلام کی شناخت اور تاریخ اسلام کے ماتھے کاسب سے روشن جھومر ہیں اعلان نبوت سے وصال پیغمبرۖ تک تمام عمر صحبت نبوی ۖسے دور نہیں ہوئے سیدنا صدیق اکبر نے نظام خلافت سنبھالتے ہی جو کار ہائے نمایاں سر انجام دئیے وہ قابل فخر ہیں حضرت سیدنا ابوبکر صدیق نے خلافت کے امور حکمت و دانائی علم و دانش سے سر انجام دئیے نظام خلافت چلانے کیلئے اپنے معاون وزیر مشیر میرٹ اہلیت و لیاقت پر مقرر فرمائے وزارت خزانہ سیدنا ابو عبیدہ کے سپرد فرمائی جن کو رسول اللہ ۖ نے اُمت میںسب سے زیادہ امین قرار دیا وزارت عدل و انصاف کے عظیم الشان منصب پرحضرت سیدنا عمر بن خطاب کو فائز کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں