ساہیوال(بیورو چیف) یوتھ لیڈرپی ٹی آئی میاں بابر صغیر انجم نے کہاہے کہ خلیفہ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیقکی زندگی کاایک ا یک گوشہ اْمت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے۔ سید نا ابوبکر صدیق کا پورا دور حکمرانی بردباری، تحمل او ر صداقت شعاری سے عبارت ہے۔ آپ کا د ور حکومت اپنی جامع خوبیوں کی وجہ سے رہتی د نیا تک کی حکومتوں کیلئے نمونہ ہے۔ ملک کو مشکلا ت اور چیلنجز سے نکالنے کیلئے خلیفہ اول سیدنا ا بوبکر صدیقکے طرز حکومت کو آئیڈل بنانا ہو گا ساری زندگی مشکل اور کٹھن حالات میں سیدنا ابو بکر صدیق نے اسلام اور مسلمانوں کی کھل کر مالی مدد کی دور حاضر میں جذبہ صدیقی کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے انہوں نے اپنے دور میں سارے چیلنجز کا ا یمانی سے مقابلہ کیا اور انتہائی دانشمندی کیساتھ ا ٹھنے والے فتنوں کی سر کوبی کی ۔ سیدنا ابوبکر صد یق نے اپنے مختصر عہد خلافت میں بہترین نظم و نسق کیساتھ حکومت کو چلایا۔
38