فیصل آباد (پ ر) حضر ت سید نا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے منکرین ختم نبوت کا قلع قمع کرکے قیا مت تک کیلئے عقیدہ ختم نبوت کا مسئلہ طے کردیا اور ہر آنیوالے مسیلمہ کذاب کو نشان عبرت بنادیا آ پ نے منکرین زکوٰة کیساتھ اعلا ن جہاد کرکے سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ کیا ۔ ان خیالات کا اظہار سجا دہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم پا کستان صاحبزادہ پیر قاضی محمد فیض رسول قادری چشتی رضوی چیئرمین تحریک اہل سنت پاکستان نے یوم وصال سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی مناسبت سے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ امت میں سب سے افضل ترین شخص ہیں اور نبی کریم ۖکے دنیا سے پردہ فرمانے کے بعد خلیفہ بلا فصل ہیں آپ نے خلیفہ بننے کے بعد پہلے خطبہ میں ہی ارشاد فرمایا کہ لوگوں اگر میراقول وفعل اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے رسول ۖ کے فرمان کے مطابق ہو تو مجھے مسند خلافت پر برقرار رکھنا اگر میرا کوئی بھی کام شریعت مطاہرہ کے خلاف ہو تو مجھے کان سے پکڑ کر مسند خلافت سے نیچے اتار دینا اور میں اس بات کا برا نہیں منائوں گا ۔ نبی کریم ۖ نے فرمایا کہ میں نے دنیا میں تمام لوگوں کے احسانات کا بدلہ اتار دیا ہے لیکن ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے احسانات کا بدلہ قیامت والے دن اللہ تعالیٰ عطا فرمائے گا ۔ آخر میں انھوں نے کہا کہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا دور خلافت تاریخ اسلام کا روشن باب ہے اور قیامت تک آنیوالے حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔ آپ کے طے کردہ اصولوں پر عمل کرکے عصرحاضر کے تمام مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔
