27

سیدنا صدیق اکبر کا دورخلافت تاریخ میں منفرد مقام رکھتا ہے

چنیوٹ(نامہ نگار )مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت کے زیر اہتمام جامع مسجد شہداء ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں منعقدہ خلیفہ بلا فصل یار غار و یار مزار حضرت سیدنا ابوبکر صدیق کی یاد میں شان صدیق اکبرسیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ انبیاء کرام،صحابہ کرام و مقدس شخصیات کی شان میں گستاخی کر نے والا دنیا و آخرت میں نامراد و ناکام ہو گا،ملک میں دہشت گردی کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم حضرت ابوبکر صدیق کی سنت پر عمل کر تے ہو ئے منکرین ختم نبوت کے خلاف اپنی پر امن جدوجہد جا ری رکھیں گے ہم اپنے اکابرین کے مشن کو آگے بڑھائیں گے،حضرت سیدنا صدیق اکبر کا دورخلافت تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے جس کو اپنا کر حکمران آج بھی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ سیمینارسے خطاب کرتے ہو ئے انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مرکز ختم نبوت جا معہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ خلیفہء رسول ۖسیدنا ابوبکر صدیق کا عہد خلافت تاریخ اسلام میں درخشندہ باب کی حیثیت رکھتا ہے آپ کی پاکیزہ زندگی امت مسلمہ کیلئے مینارہ ء نور ہے۔آپ سچے عاشق رسول ۖ اور فنافی الرسول کے عظیم منصب پر فائز تھے حکمرانوں کو ان کے رہنما اصول اپنا کر مملکت کو مظبوط اور پر امن بنا نا چاہیئے،خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں اور عام تعطیل کا اعلان کیا جائے،انہوں نے کہا کہ محافظ ختم نبوت حضرت سیدنا ابوبکر صدیق نے اپنے عہد خلافت میں مسیلمہ کذاب جھوٹے مدعی نبوت کا قلع قمع کیا اور منکرین زکوٰة کی سرکوبی کی آپ کا عہد خلافت مثالی تھا،ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر کے ناظم مولانا قاری محمد سلمان عثمانی نے کہا کہ انبیاء کی شان میں گستاخی کر نے والا دنیا و آخرت میں نامراد و ناکام ہو گا انہوں نے کہا کہ ہم حضرت ابوبکر صدیق کی سنت پر عمل کر تے ہو ئے منکرین ختم نبوت کے خلاف اپنی پر امن جدوجہد جا ری رکھیں گے ہم اپنے اکابرین کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور سیدنا ابوبکر صدیق کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے گستاخان رسول ۖ کا تعاقب جاری رکھیں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں