سمندری (بیورو چیف)سیدنا صدیق اکبر کے یوم وفات کے موقع پر مرکزی علما کونسل تحصیل سمندری کے زیر اہتمام عظمت سیدنا صدیق اکبر سیمینار کا انعقاد۔ علما کرام نے خلیفہ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیق کے فضائل و مناقب بیان کرتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علما کرام نے کہا کہ عادلانہ نظام اور پر امن معاشرے کے قیام کیلئے سیدنا صدیق اکبر کا دور خلافت مسلم حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ کامیابی کاراستہ سیدنا صدیق اکبر کا بتایا ہوا راستہ ہے اسی پر چل کر اس ملک کو صحابہ کرام کے نظام کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بناناہماری منزل ہے۔ مرکزی علما کونسل تحصیل سمندری کے صدر مولانا محمد عامر اشرف، سیکرٹری جنرل حافظ سعود احمد،مولانا عثمان ضیا، مولانا ابرہیم ضیا، قاری محمد نو ید، مولانا محمدراشد مدنی، مولاناعمران ا شر ف،قاری عتیق الرحمان،حافظ عبدالوہاب، پیرزا دہ عبیدالرحمان ودیگر نے کہا کہ حضرت سید نا ا بو بکر صدیق پاکیزگی،بلند کردار،اعلی اخلاق، عقل و دانش،فہم و فراست،امانت و د یا نت اور خدا ترسی کی اعلی مثال تھے۔ آپ ہمیشہ غر با و مسکین پر خرچ کرتے تھے۔آپ نے اپنے دور حکومت میں مکہ شہر میں ایک مہمان خانہ بنا رکھا تھا جہاں باہر سے آنیوالے مسافروں کو کھانا اور ر ہائش مفت فراہم کی جاتی تھی۔ حضرت سیدناابوبکر صدیق نے بیت اللہ میں توحید ورسالت پر خطبہ شروع کیا۔
42