فیصل آباد ( پ ر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سنیٹیر پروفیسر ساجد میر اور ناظم اعلی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح پنجاب کے تمام شہروں چھوٹے بڑے دیہات وقصبات میں یوم وفات صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی مناسبت سے صوبائی امیرمولانا عبدالرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی خالد محمود اعظم آبادی مولانا ابرار احمد ظہیر مولانا بہادرعلی سیف پروفیسر عبدالرزاق مہر محمد عبداللہ حافظ شفیق الرحمن یزدانی قاری محمد ارشد مولانا محمد اشرف جاوید قاری بشیراحمدعزیزی مولانا اکرام اللہ طور سعید احمد انصاری ودیگر نے کہا کہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا طرز زندگی اور طرز حکمرانی پوری امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے اگر حکمران ان کے طرز حکمرانی کو اپنانے کے ساتھ ساتھ ملک میں نافذ کر دیں تو معیشت بہتر غربت کا خاتمہ اور پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہو سکتا ہے ۔
22