71

سیدہ فاطمة الزاہرہ کی سیرت وکردار انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے

فیصل آباد(پ ر) آستانہ عالیہ گنج شکر اسلام نگرمحمدقمرالمعروف باباچڑی سائیںسیدہ فاطمتہ الزاہرہ کے یوم ولادت اورہفتہ وارمحفل میلادالمصطفیٰ کے20سال مکمل ہونے پر ڈویژنل صدرحاجی اکرم انصاری ‘سابق منسٹر رانا احسان افضل خاں’محمدامجدچشتی صابری ‘ محمد عمر چشتی ‘ملک ذیشان علی چشتی ‘ودیگرعلماء اکرام خطاب کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب کیک کاٹ رہے ہیں۔آستانہ عالیہ گنج شکراسلام نگرمحمدقمرالمعروف باباچڑی سائیںنے کہاکہ سیدہ فاطمہ زاہرہ کی سیرت و کردار انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ،آپ سیدہ ،طاہرہ،عابدہ،راضیہ ہونے کے ساتھ رسول اللہۖ کی پسندیدہ اور بے حد عزیز ہیں، خوا تین اپنی زندگی کی کامیا بی کیلئے سیدہ فاطمہ زاہرہ کی سیر ت کا مطا لعہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ آپ نے رسالت مابۖاور علی مرتضی کے ہمراہ تمام غزوات میں حصہ لیا اور اسلام کو فتح مند کیاجبکہ آپ کے بعد امام حسن اور امام حسین نے یہی کام انجام دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں