سرگودھا (بیوروچیف) سرگودھا ڈسٹرکٹ بار میں سید محسن رضا شیرازی سمیت ان کے گروپ کی کامیابی سرگودھا میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام میں نہ صرف اہم کردار ادا کریگی بلکہ وکلاء کے مسائل حل کرنے کیلئے بھی اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی لیبر ونگ کے ڈویژنل صدر چوہدری عابد حسین ہنجرائ’ عبداللہ ہنجراء نے سید محسن رضا شیرازی اور چوہدری فرخ جاوید چیمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سید محسن رضا شیرازی حقیقی معنوں میں وکلاء کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی وہ وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔
