سرگودھا (بیورو چیف) معروف قانون دان سید محمد علی ہمدانی کے قتل کا فیصلہ سنا دیا گیا تین ملزمان اکبر عباس، حسین عباس، اسد عباس کو سزائے موت سنا دی گئی جبکہ تین ملزمان جن میں سندھ پولیس کے انسپکٹر قلب عباس، علی مراد، جہانزیب پٹھان کو اشتہاری قرار دیدیا گیا ہے یاد رہے کہ 2021ء میں سید محمد علی ہمدانی کو ان ملزمان نے گھر کی دہلیز پر اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج ہوا ۔
