فیصل آباد(پ ر)حضرت خواجہ سید محمد وجیہ السیما عرفانی چشتی کے(33)ویں سالانہ عرس کی چار روزہ تقریبات دربار عالیہ بابا عرفانی سندر شریف میں شروع ہو گئیں۔ سجادہ نشین ڈاکٹر مخدوم پیر سید محمد حبیب عرفانی نے 10 من عرق گلاب سے مزار مبارک کو غسل دے کر تقریبات کا آغاز کیا۔دودھ کی سبیل بھی لگائی گئی۔مزار کی چادر پوشی کے بعد محفل سماع منعقد ہوئی جس کے بعدخصوصی دعا کروائی گئی۔شجرہ مبارک پڑھا گیا اور چراغاں کیا گیا۔ ولی عہد صاحبزادہ سیدمحمد اخیار حبیب عرفانی ان تقریبات کے تمام انتظامات اپنی نگرانی میں کروا رہے ہیں۔ اندرون و بیرون ملک سے ہزاروں مریدین نے مزار پر حاضری دی۔ آستانہ عالیہ عرفانیہ چشتیہ سندر شریف میں سجادہ نشین ڈاکٹر سید محمد حبیب عرفانی کی دوسری کتاب آہنگ حیات کی رونمائی ہو گی یہ کتاب ڈاکٹر سید محمد حبیب عرفانی صاحب کے پی ایچ ڈی کے تحقیقی مقالہ بعنوان عصر ِ حاضر میں تعمیر سیرت کے لئے خانقاہ کا کردارکی کتابی شکل ہے اور یہ پوری دنیا میں خانقاہی نظام پر پہلی پی ایچ ڈی ڈگری ہے۔اس کے بعد گیارہویں آل پاکستان مشائخ کانفرنس بعنوان حرمت قرآن مجید اور ہماری ذمہ داریاں اورمحفل سماع ہو گی۔
39