33

سید محمد وجیہ السیما عرفانی کے عرس کی تقریبات شروع

فیصل آباد(پ ر) شیخ طریقت حضرت خواجہ سید محمد وجیہ السیما عرفانی چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے 33 ویں سالانہ ختم عرس شریف کی تین روزہ تقریبات سندر شریف میں شروع ہوگئیں۔ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ، سجادہ نشین ڈاکٹر مخدوم سید محمد حبیب عرفانی نے عرق گلاب سے مزار مبارک کو غسل دے کر تقریبات کا آغاز کیا۔اس موقع پر دودھ کی سبیل لگائی گئی، دستار بندی، چادر پوشی ہوئی، شجرہ مبارک و چراغاں اورمحفل سماع ہوئی۔جس میں قوال حمد، نعت پاک، قول مبارک اور پرانے شعرا کے ساتھ حضرت خواجہ سید محمد وجیہ السیما عرفانی رحمتہ اللہ علیہ کا شعری کلام بھی پیش کئے گئے، ترجمان نے بتایا کہ عرس پاک میں فیصل آباد سمیت ملک بھر سے مریدین شرکت کر رہے ہیں ،آل پاکستان مشائخ کانفرنس کل پانچ شعبان کو بعنوان حرمت قرآن مجید اور ہماری ذمہ داریاں ہو گی جس میں ملک بھر سے مشائخ عظام شریک ہونگے کانفرنس کی صدارت ڈاکٹر مخدوم سید محمد حبیب عرفانی کریں گے ،کانفرنس میں دیوان احمد مسعود، دیوان عظمت سید محمد،سمیت ملک بھر سے مشائخ عظام، علما کرام شریک ہونگے۔ کانفرنس کے بعد میں محفل سماع ہو گی۔ چھ شعبان کو محفل سماع، ختم شریف اورآخر میں خصوصی دعا ہو گی جس میں ملک و ملت کی سلامتی اور مسلم امت کو درپیش مسائل کے لیے دعا کی جائے گی۔۔عرس کے تینوں دنوں میں حلقہ عرفانیہ چشتیہ سندر شریف کی مختلف علمی، ادبی، کاروباری اور وکلا تنظیمیں شرکت کریں گی پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک سے علمی وفود شرکت کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں