28

سیف کا مردوں کوجوان اور خوبصورت خواتین سے شادی کامشورہ

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے اداکارہ کرینہ کپور سے اپنی شادی کو زندگی کا بہترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے مردوں کو مشورہ دیا ہے کہ مرد جوان اور خوبصورت خواتین سے شادی کریں۔ایک انٹرویو میں سیف علی خان سے شوہر اور بیوی کی عمر میں فرق سے شادی پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر سیف علی خان کا کہنا تھا کہ میں تمام مردوں کو مشورہ دوں گا کہ وہ جوان اور خوبصورت خواتین سے شادی کریں۔اس انٹرویو کے دوران سیف نے کہا تھا کہ میں تمام مردوں کو یہی مشورہ دوں گا کہ وہ نوجوان اور خوبصورت خواتین سے شادی کریں۔بالی وڈ اداکار کے مطابق مرد دیر سے باشعور ہوتا ہے اور لڑکی کی عمر تیزی سے بڑھتی ہے ۔ سیف نے اس انٹرویو میں کرینہ کو اپنی زندگی کی بہترین شے بھی قرار دیا ۔ کرینہ کپور نے بھی کئی سال قبل بڑی عمر کے مرد سے محبت کے حوالے سے بات کی تھی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے تھے ۔کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ وہ اب سکرین پر اپنے سے بڑی عمر کے مرد کے ساتھ محبت کا کردار نہیں کریں گی کیونکہ ان کے اور سیف کے درمیان حقیقی زندگی میں صرف 10 سال کا فرق ہے ۔کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی بڑی عمر کے آدمی سے پیار نہیں کرنا چاہتی، سیف ان سے 10 سال بڑے ہیں، سیف سے بڑی عمر کا کوئی بندہ اداکارہ سے برداشت نہیں ہو گا نہ ہی انہیں کوئی دلچسپی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں