35

سیلاب متاثرین کا امدادی رقم کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)فلڈ ریلیف سروے کے تحت امدادی رقم کی بندش کیخلا ف عوامی خدمت گروپ کی جانب سے چودھوان موڑ پروآ پر احتجاجی مظاہرہ ‘حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے دیا گیا ‘اگر سیلاب متاثرین کے مطا لبات منظور نہ ہوئے تو انڈس ہائی وے روڈ کو بند کرنے کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق حا لیہ تباہ کن سیلاب کے بعد حکومت کی جانب سے تحصیل پروآ میں گھروں کے نقصان کے حوالے سے سروے کیا گیا تحصیل پروآ میں مجموعی طور پر تیرہ ہزار کے قریب گھروں کو مکمل اور جزوی نقصان پہنچا لیکن صرف چند لوگوں کو پیسے دیکر رقم کی ادائیگی بند کردی گئی اس سلسلے میں عوامی خدمت گروپ کی جانب سے چودھوان موڑ پروآ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں