25

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں’ ملک محمد شریف

کمالیہ (نامہ نگار) فلڈ ریلیف کمیٹی کے ممبران سابق چیئرمین بلدیہ کمالیہ ملک محمد شریف، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 122 چوہدری شاہد اقبال گجر، سابق صدر پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ڈاکٹر ارشد حنیف، تاجر رہنما ملک محمد محسن و دیگر کی جانب سے اکٹھی کی گئی رقم متاترین پر خرچ کردی گئی۔ یہ رقم سیلاب متاثرہ علاقہ خضدار کے متاثرین میں تقسیم کی گئی ہے۔ جمع شدہ رقم سے متاثرین کے لئے مختلف اشیائے ضروریہ خرید کر ان کی دہلیز پر پہنچائی گئی ہیں جس کا مقصد یہ ہے کہ ان لوگوں کو ان اشیاء کے حصول کے لئے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ہم جس قدر ممکن ہو ان کی امداد کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں