26

سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھیں گے ‘ اقوام متحدہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ وہ گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب سے بحالی کے لیے اس کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا جس کے نتیجے میں 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے تھے ۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے نیویارک میں ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ اب تک عطیات دہندگان نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اس سال کے اوائل میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں کیے گئے وعدوں کا صرف 40 فیصد پورا کیا ہے ۔جب اسٹیفن دوجارک سے پوچھا گیا کہ جنوری میں وعدہ کی گئی رقم ابھی تک کیوں غائب ہے تو ان کا کہنا تھا کہ وہ رقم اس لیے موجود نہیں کیوں کہ لوگوں نے اب تک دی ہی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں