36

سیلاب نے ڈیرہ اسماعیل خان کو بری طرح متاثر کیا ‘ کمشنر نثار احمد خان

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی)نو تعینا ت کمشنر ڈیرہ ڈویژن نثاراحمد خان نے کہا ہے کہ ہرمکتبہ فکر اور محکمہ کو متحد ہوکر عوام کو سہولیات کی فر ا ہمی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ‘سرکاری محکمہ جا ت کے افسران اور اہلکار عوام کے خادم ہیں ہمیں یہ زمینی حقائق بھی مدنظر رکھنے ہونگے کہ وسائل محدود ہوتے جارہے ہیں اور عوامی مشکلات میں ا ضافہ ہورہا ہے ہمیں انہی محدود وسائل کو مدنظر ر کھتے ہوئے اصلاحی کردار ادا کرنا ہوگا ‘ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا ہومز کے سی ای او محمد ریحان ‘ سابق سیکرٹری ڈی آر سی حاجی اللہ بخش سپل ‘ ڈسٹرکٹ اٹارنی ڈیرہ اسماعیل خان فرحاج سکندر بلوچ ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنا نس ‘ ممبر ڈی آر سی صلاح الدین محسود ایڈوکیٹ سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران سے گفتگو کے د وران کیا ‘کمشنر ڈیرہ ڈویژن نثار احمد خان نے کہا کہ انہیں ڈیرہ اسماعیل خان میں بنیادی عو ا می مسائل کابھرپور ادراک ہے یہاں امن کے قیام میں عوام اور سیکورٹی فورسز کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ‘ واپڈا’ صحت’ تعلیم’ ٹی ایم اے اور دیگر محکمہ جات کو اپنی کارکردگی بہتر بنانی ہوگی اور صرف کاغذوں کی بجائے زمین پر کارکردگی بھی نظر آنی چاہیئے ۔ میڈیا اور معززین علاقہ عوامی مسائل کی مثبت سوچ اور انداز سے نشاندہی کریں تاکہ حکومتی پالیسی اور مفاد عامہ کو فوقیت دیتے ہوئے ان مسائل کے ہرممکن حل کو یقینی بنایا جاسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں