34

سیم بلنگز نے پاکستان سپر لیگ کودنیا کی ٹاپ کرکٹ لیگ قرار دیدیا

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی سیم بلنگز نے کہا ہے کہ بطور غیر ملکی کرکٹر یہاں آکر اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی کیا قدر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار کھیلنے کا تجربہ انجوائے کر رہا ہوں،یہاں گراؤنڈ اچھے ہیں اور وکٹیں بیٹنگ کے لیے آسان ہیں۔سیم بلنگز نے کہا کہ ٹیم کا ماحول زبردست ہے ، ڈریسنگ روم کلچر کو انجوائے کر رہا ہوں، اس ماحول کا حصہ بن کر اچھا لگ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کی کنڈیشنز مختلف تھیں، وہاں گیند کو زیادہ قوت سے ہٹ کرنا پڑتا تھا جبکہ یہاں آسان ہے ۔سیم بلنگز نے کہا کہ لاہور میں تمام میچز میں ہاؤس فل تھے جو ناقابل یقین رہا، امید ہے میں اپنی کارکردگی سے فینز کو مطمئن کر پایا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سمیت ہر لیگ کی اپنی خوبیاں ہیں، یہاں کافی بولرز اچھی رفتار سے گیند کراتے ہیں جو دیگر جگہوں پر عام نہیں۔سیم بلنگز نے کہا کہ پی ایس ایل کوالٹی اور تفریح دونوں لحاظ سے ٹاپ کی لیگ ہے ، ذاتی ہدف نہیں، ٹیم کا جیتنا اہم ہے ، میں ٹیم کی جیت کے لیے جو ہوسکے گا کروں گا، قلندرز کو ٹرافی جتوانا میرا عزم ہے ۔لاہور قلندرز کے کھلاڑی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی قائدانہ صلاحیتوں نے بہت متاثر کیا ہے ، انہیں بطور بولر اور کپتان بہت کچھ دیکھنا ہوتا ہے اور وہ بڑے تحمل سے ہر چیز کو ہینڈل کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں