34

سیم پل سے نوجوان کی نعش برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) غلام محمد آباد نمبر2 سیم پل کے قریب ملنے والی نوجوان کی نعش کی شناخت نہ ہو سکی، نشاط آباد پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر الائیڈ ہسپتال شعبہ اناٹامی پہنچا دی۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز غلام محمد آباد نمبر2 سیم پل نزد بائی پاس روڈ پر کھیتوں میں 25 سالہ شخص کی نعش ملی تھی، تاہم اس کے جسم پر بظاہر کوئی تشدد کے نشانات نہ تھے، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر اعلانات کروائے، شناخت نہ ہونے پر نعش کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر کے متوفی کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں